ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر

ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
شائع 03 اگست 2020 08:54pm

ڈاکٹر ظفر مرزا کی جگہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے صحت لگا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقررکردیا گیا. ڈاکٹر فیصل سلطان کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی جگہ معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل معاون خصوصی برائے صحت کے طور پر کام کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم کےسی ای او ہیں۔انہوں نے امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ کررکھا ہے اور کنگ ایڈورڈ کالج سے گریجویٹ ہیں۔

دوسری جانب سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کو این سی او سی مدعو کر کے اعزازی شیلڈ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ دعوت کا مقصد گزشتہ کئی مہینوں سے نیشنل کووڈ ریسپونس کاوشوں میں ڈاکٹر ظفر مرزا کے حصے کا اعتراف کیا جاسکے۔

Read Comments