Aaj Logo

شائع 03 اگست 2020 09:28pm

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شادی کے بعد شوبز اندسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا۔

انہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔

حمزہ نے ایک ٹویٹ بھی کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 'خدا کرے کہ ان کا بیٹا، شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی کو سنوارے، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیئے۔

enter image description here

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی گزشتہ برس 25 اگست کو ہوئی تھی۔

Read Comments