سانحہ اے پی ایس کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت...
شائع 04 اگست 2020 11:42am

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کی۔

عدالت انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر وفاقی حکومت سے4 ہفتےمیں جواب طلب کرلیا اور سانحہ آرمی اسکول کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنےکا حکم دیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہدایات لےکر عدالت کو آگاہ کریں۔

دورانِ سماعت شہدائے آرمی پبلک اسکول کے والدین عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عدالت سے گزارش ہے کہ ہمیں انصاف چاہیئے۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ساتھ جو ہوا بہت غلط ہوا، ایساکسی صورت بھی نہیں ہوناچاہیےتھا، مجھے آپ سے بےانتہا ہمدردی ہے۔

شہداء کے والدین نے کہا کہ ہم پاکستان میں نہیں رہ سکتے، یہاں ہمارے بچے محفوظ نہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ایسی بات نہ کہیں، عدلیہ آپ کی محافظ ہے، جو حقائق رپورٹ میں آئے ہیں ان پر فیصلہ عدالت کو ہی کرنا ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

Read Comments