آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز ...
شائع 04 اگست 2020 12:44pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی کورہیڈکوارٹرز میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں جنرل( ر) جہانگیر کرامت، جنرل (ر) احسان سلیم حیات، جنرل( ر) طارق مجید موجود تھے،جنرل ( ر) راشد محمود اور جنرل ( ر) راحیل شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں افسران سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال ،امن وامان کے ثمرات اور پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں ملک کودرپیش چیلنجزاور مواقعوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور حاضر اورریٹائرڈ فوجی افسران نے مختلف تجاوز بھی دیں۔

Read Comments