ڈی جی آئی ایس پی آر کا پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان...
شائع 04 اگست 2020 03:23pm

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان پولیس کے شہداء کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں پولیس سب سے پہلے پہنچتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے یوم شہداء پولیس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا ۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پولیس مشکل وقت میں اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے،پولیس فرائض کی ادائیگی کیلئے فرنٹ لائن پر ہوتی ہے۔

خیال رہے ملک میں جرائم کے خاتمے اور امن برقرار رکھنے میں پولیس فورس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے، اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

Read Comments