Aaj Logo

شائع 04 اگست 2020 10:43pm

اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر ساتھ

کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور ان کے بہترین دوست عاصم اظہر نے عیدالاضحیٰ اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ساتھ منائی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ہانیہ نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کو واضح کیا تھا کہ وہ اور عاصم صرف اچھے دوست ہیں اور اس کے علاوہ اُن کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہانیہ کی جانب سے دیئے گئے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بھرپور تبصرے ہوئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں کی دوستی پر کوئی فرق نہیں پڑا اور انہوں نے عیدالاضحیٰ اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ساتھ منائی۔ ساتھ ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر بھی شیئر کیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہانیہ نے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

Read Comments