کشمیری بھارت کے ساتھ ایک قدم چلنے کوتیار نہیں ،صدر عارف علوی
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے تشدد ،بربریت اورظلم اسرائیل سے سیکھی ، کشمیری بھارت کے ساتھ ایک قدم چلنے کوتیار نہیں ،ہم کشمیر کے سفیر ہیں آزادی تک ساتھ رہیں گے۔
یوم استحصال کے موقع پروزارت خارجہ اسلام آباد سے کشمیرریلی نکالی گئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں صدرڈاکٹر عارف علوی ،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،وفاقی وزراء ، معاونین ،مشیروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے بازوں پرسیاہ پٹیاں بندھے شرکاء نے بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی۔
وزیراعظم آفس پہنچے پرریلی پرسائرن بجائے گئے اورایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔
وزیراعظم آفس کے قریب سے صدرمملکت ڈاکتر عارف علوی بھی کشمیرریلی میں پہنچے اورقیادت کی ۔
شاہرہ دستورسے ہوتے ہوئے ریلی ڈی چوک پہنچی صدرعارف علوی نے خطاب میں وادی میں جاری مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا نہ ہی کشمیرپرمذاکرات کیلئے تیارہوا،موجودہ حکومت نے امن کا پیغام دیا ،بھارت نے منفی جواب ملا صدر نے اقوام متحدہ اوراو آئی سی سے مطالبات بھی کئے۔
صدرمملکت نے کہاکہ کشمیر کے معاملے ساری قوم اکھٹی ہے آزادی تک مقبوضہ وادی کے کشمیروں کے ساتھ ہیں۔
