مودی نے 5اگست کو بہت بڑی غلطی کی، اب کشمیر آزاد ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی نے 5اگست کو بہت...
اپ ڈیٹ 05 اگست 2020 04:18pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی نے 5اگست کو بہت بڑی غلطی کی،اب کشمیر آزاد ہوگا، مودی تکبر میں غلطیاں کر رہے ہیں،بھارت سمجھتا تھا پاکستان خاموش رہے گا، دنیا تجارتی مفاد کے باعث بات نہیں سنے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کے موقع پر آزادکشمیرقانون سازاسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کوخوداپنی صلاحیت کا اندازہ نہیں،ہم نے پاکستان کو تیزی سے اوپر پھرنیچے آتے دیکھا ،اگر قومیں اصولوں پرچلتی ہیں تووہ اوپرچلی جاتی ہیں،اگرقومیں اپنےاصولوں سے ہٹتی ہیں تو وہ نیچےآجاتی ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اصولوں پرنہ چلیں توقومیں زوال کاشکارہوتی ہیں،سرکارمدینہﷺ نے اصولوں کی بنیادپرریاست قائم کی،چند اصولوں کی بنیاد پرریاست مدینہ نےترقی کی،60کی دہائی میں دنیا پاکستان کی مثال دیتی تھی،پاکستان ایشیا کا کیلی فورنیا بنے جارہا تھا ،بدقسمتی سے60کی دہائی کےبعد پاکستان نیچےآنےلگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی باتوں میں مایوسی نظرآتی ہے،ایسالگاکہ آپ لوگ اندر سے ہارے ہوئے ہیں ،میری سوچ آپ لوگوں سے بالکل مختلف ہے،کشمیراس دورسےگزررہاہےجس کےاختتام پرآزادی ہے ،5اگست کو نریندرمودی بہت بڑی غلطی کربیٹھا،نریندرمودی نےمسلم مخالف ایجنڈےپرالیکشن جیتا ،مودی نے ہندونظریےکےپیش نظرکشمیرکی حیثیت تبدیل کی،نریندرمودی ہندوتواکے نظریےپرعمل پیرا ہے۔

اپنےخطاب میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارت سمجھتاتھاکہ اس اقدام پر اس اقدام پر پاکستان خاموش رہےگا،مودی نےتکبرمیں مقبوضہ کشمیر سےمتعلق اقدام اٹھایا،مودی سمجھتےتھےکہ دنیاکوبھارت کی ضرورت ہے،مودی نے سوچکا کہ دنیااس معاملے پرخاموش رہے گی ،مودی کی سوچ تھی کہ ظلم سےوہ کشمیریوں کی آوازدبالیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیاکی بڑی بڑی قوتیں اسی سوچ کی وجہ سے برباد ہوئیں،ہٹلراورنپولین نےتکبرمیں اپنی فوجیں تباہ کرائیں،پاکستان نےدنیاکے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا،1965کےبعدسلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایاگیا ،امریکا،برطانیہ،فرانس،جرمنی کی قیادت کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ غیرملکی میڈیاکی وجہ مسئلہ کشمیرکی جانب مبزول کرائی،نیویارک پوسٹ کےبورڈکو کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا،گزشتہ ایک سال میں عالمی میڈیامیں بھارت پرتنقید ہوئی،ایک لیڈر لوگوں کواکھٹاکرتاہے،دوسرا لیڈرتقسیم کرتاہے،رسول اللہ ﷺ عظیم ترین لیڈرتھے،لوگوں کااکھٹا کیا،کراچی میں ایک لیڈرنےلسانیت پھیلاکرووٹ لیا،نفرت پھیلا کرووٹ لینےوالا کامیاب لیڈرنہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ مودی سمجھتےتھےکہ مظالم سےکشمیری دب جائیں گے،نریندر مودی کی سوچ کی وجہ سےبھارت میں حالات خراب ہوں گے،مودی حکومت اس وقت بندگلی میں داخل ہوچکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آبادمیں مارچ اورکوروناکی وجہ سےکشمیرکاز کونقصان پہنچا،دنیا میں ہرفورم پر مسئلہ کشمیراٹھاتے رہیں گے،پاکستان کا نقشہ تبدیل کرنےکےپیچے ایک سوچ تھی،مسئلہ کشمیر کاحل سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں،دنیاکوبتاناچاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے۔

Read Comments