ایل این جی اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

راولپنڈی :قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی اسکینڈل میں ضمنی...
شائع 06 اگست 2020 12:52pm

راولپنڈی :قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد ان کے بیٹے عبد اللہ خاقان سمیت 5نئے ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، ملزمان کی تعداد 15ہو گئی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جانب سے منظوری کے بعد نیب نے ایل این جی اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا۔

ضمنی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد ان کے بیٹے عبد اللہ خاقان سمیت 5نئے ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔

ایئر بلیو کے ایم ڈی چوہدری اسلم کو بھی ملزم نامزد کر دیا گیا ہے، ریفرنس میں ملزمان کی تعداد 15ہو گئی، جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔

ضمنی ریفرنس میں نیب نے مؤقف اپنایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے عوامی عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان نے ایل این جی کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا، ملزمان نے نجی کمپنی کو ایل این جی کا ٹھیکہ دے کر 14 ارب روپے کا نقصان پہنچایااس کیس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا، آئندہ دس سال میں 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا بھی الزام لگایا ہے۔

Read Comments