Aaj Logo

شائع 06 اگست 2020 12:52pm

غیرقانونی شراب لائسنس کا اجراء:وزیراعلیٰ پنجاب 12اگست کو نیب طلب

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 12اگست کو طلب کرلیا ۔

نیب نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرتےہوئے 12اگست کوپیش ہونے کی ہدایت کی ہے،عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ۔

عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور شراب کے لائسنس جاری کئے۔

Read Comments