غیرقانونی اراضی کیس:نیب نے مریم نواز 11 اگست کو طلب کرلیا

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز...
اپ ڈیٹ 06 اگست 2020 01:15pm

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز کو غیرقانونی اراضی کیس میں 11 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 11اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز کو 200کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام پر طلب کیا گیا ہےاور ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ، اس کیس میں پہلے ان کے والد سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے ، مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاری جاتی امراء روانہ کردیا گیا ہے ۔

Read Comments