Aaj Logo

شائع 06 اگست 2020 07:44pm

پی ٹی آئی کی مبینہ فارن فنڈنگ،سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی مبینہ فارن فنڈنگ کے معاملے پرالیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے مزید جائزے کے لۓ اجلاس کل پھر طلب کر لیا۔

سیکروٹنی کمیٹی کوالیکشن کمیشن نے سترہ اگست کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی سیکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا مزید جائزہ لیا۔

سکروٹنی کمیٹی میں درخواست گزار اکبر ایس بابراور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے۔

کمیٹی کل بھی پی ٹی آئی کے دستاویزات کا جائزہ لے گی۔الیکشن کمیشن کے باہر اکبر ایس بابر نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کا جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوا ہے ۔ آڈٹ رپوٹ کرنے والوں کو بلایا جائے ہمیں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیل نہیں دی گئی ۔پی ٹی آئی نے چھ بین القوامی اکاوئنٹس کی تفصیل الیکشن کمیشن کو نہیں دی ۔

۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ثبوتوں کے انبار ہیں فیصلہ جو بھی آیا معاملہ سپریم کورٹ جائے گا۔

Read Comments