سابق جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو سزا سنانے والے احتساب...
شائع 06 اگست 2020 08:02pm

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جج ارشد ملک کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کرنے کی دو درخواستیں بھی مسترد کر دی گئی ہیں۔

احتساب عدالت کے سابق جج ارشدملک کی برطرفی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

Read Comments