Aaj Logo

شائع 06 اگست 2020 08:17pm

کاروبار کھولنے کا حکومتی اعلان،تاجروں کا خیر مقدم

وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے کورونا ایس او پی کے تحت مختلف کاروباری سیکٹرز کو کھولنے کے اقدام کو تاجروں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وفاقی حکومت نے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن ابھی کورونا ختم نہیں ہوا۔

ان کاکہنا تھا کہ اب ہم تاجروں کی ذمہ داری ہے کہ معیشت کا پہیہ چلائیں لیکن ساتھ میں کورونا ایس او پی پر بھی عملدرآمد کروائیں۔

Read Comments