Aaj Logo

شائع 07 اگست 2020 08:37am

کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان

کراچی:محکم موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،بارش کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا۔

کراچی میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے بعد شہر کے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔

Read Comments