'وزیر اعظم کراچی آجاتے، دکھاتا کہ سندھ حکومت نے کیا کام کیا'

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر بلدیات ناصر شاہ اور مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا۔
شائع 07 اگست 2020 08:14pm

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کا سندھ حکومت کی ناکامی کے اعلانات کرنا آسان ہیں۔ وزیر اعظم آج کراچی آجاتے،میں انہیں دکھاتا کہ سندھ حکومت نے کیا کام کئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر بلدیات ناصر شاہ اور مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں یا گھروں میں بیٹھ کر سندھ حکومت کی ناکامی کے اعلان بہت ہوچکے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تجاوزات شہر کا بڑا مسئلہ ہیں لیکن تجاوزات صرف ناجائز نہیں تجاوزات جائز بھی ہیں،کس نالے پر کیا تجاویزات ہیں۔

مرادعلی شاہ بولے سندھ حکومت تمام نالے صاف کررہی تھی۔ایم ڈی ایم اے نے معاونت کی پیشکش کی، ہم نے خوش آمدید کہا۔

نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو طلب کئے جانے پرمراد علی شاہ نے کہا کہ منتخب وزیر اعلیٰ کو اسطرح بلانا مناسب نہیں.نیب کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس جانا چاہیئے تھا۔اسطرح بلانا ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

کورونا وبا سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ خطرہ ٹلانہیں ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ پروینشن ٹاس فورس کا اجلاس بلایا ہے۔صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے کریں گے۔

Read Comments