'حکومت گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کےلئے اقدامات کررہی ہے'

صدرعارف علوی کودیا مربھاشا ڈیم پربھی بریفنگ میں بتایاگیاکہ دیامربھاشا ڈیم سے ساڑھے چارہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اورساڑھے سولہ ہزارنوکریاں پیدا ہوں گی۔
اپ ڈیٹ 07 اگست 2020 09:03pm

صدرعارف علوی نےکہاہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اورتوانائی کےشعبوں میں ترقی کےبے پناہ مواقع موجود ہیں.دیامیربھاشاڈیم کی تکمیل سےنہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ملکی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

صدرعارف علوی نے گلگت بلتستان کا دوررہ کیا اوراجلاس کی صدارت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ میر افضل نے صدرمملکت کوگلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پربریفنگ دی۔

صدرعارف علوی کودیا مربھاشا ڈیم پربھی بریفنگ میں بتایاگیاکہ دیامربھاشا ڈیم سے ساڑھے چارہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اورساڑھے سولہ ہزارنوکریاں پیدا ہوں گی۔

صدرعارف علوی نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کےلئے اقدامات کررہی ہے ۔گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے دورافتادہ علاقوں تک صحت اورتعلیم کی سہولیات پہنچانا ہوں گی۔

صدر نےکہاکہ ڈیم کی تعمیرسے گلگت بلتستان میں زراعت کےشعبے کوفروغ حاصل ہوگا اورنوجوانوں کوروزگارکے مواقع میسرہوں گے، اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔

Read Comments