عالمی اورعلاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

فیصلے کا اطلاق 9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔
اپ ڈیٹ 08 اگست 2020 01:17am

کرونا وائرس کے پیش نظر بند فصائی آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔ملک بھرکے تمام ایئرپورٹس پربین الاقومی اورعلاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پربحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 9اگست کی رات12بجے سے آپریشن شروع ہوجائے گا۔

ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرعالمی اورعلاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق 9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم جاری کردیا جس میں تمام ایئر لائنز کو سمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات گئی ہے۔تمام ایئرلائنز کو حکومت کی جانب سے وضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ ہوں گی گی۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث مارچ سے فلائٹ آپریشن معطل تھا۔

Read Comments