Aaj Logo

شائع 09 اگست 2020 12:19am

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ انوپما پاٹھک کی مبینہ خودکشی

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوپما پاٹھک نے داہیسر میں اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ اداکارہ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں اور انہوں نے اسی فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کی۔

اداکارہ خودکشی سے چند منٹ قبل فیس بک لائیو تھیں، 10 منٹ کی اس لائیو ویڈیو کے دوران انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو تکالیف سے آگاہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کبھی کسی پر بھی اعتبار نہ کریں۔

فیس بک پر لائیو ویڈیو میں انوپما نے کیا کچھ کہا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔

enter image description here

Read Comments