پاک فوج دادوکے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

پاک فوج دادوکے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف...
اپ ڈیٹ 09 اگست 2020 01:39pm

پاک فوج دادوکے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے،نئی گاج ڈیم کے بندٹوٹنے سے متاثرہ افرادکی مدد کی جارہی ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیمیں سندھ کے بارشوں اور سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں سرگرمیوں میں مصروف ہے ،نئی گاج ڈیم کے سیلابی ریلے سے متاثرہ آبادی کو ہر ممکن مددفراہم کی جا رہی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز بذریعہ کشتیاں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو منتقل کررہے ہیں،میڈیکل کیمپ کے ذریعے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانا بھی فراہم کیاجا رہاہے ۔

Read Comments