پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد284,121 ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد284,121ہوگئی جبکہ6,082افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا،ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ84 ہزار121ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 07اگست بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید 189 نئے مریض سامنے آئےجبکہ 3 ہلاکتیں ہوئیں۔
3پنجاب 137،اسلام آباد میں 27 ، گلگت بلتستان میں 20اورآزاد کشمیر میں کوروناکے0۵ کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں مریضوں کی جان لے لی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ23 ہزار 546 ہوگئی جبکہ پنجاب میں94ہزار360افرادکورونا کاشکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار635،اسلام آباد میں15ہزار241، بلوچستان میں11ہزار884 ،گلگت بلتستان میں2321اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2134کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید8مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6082ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2262افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2169،خیبرپختونخوا میں 1230،اسلام آباد میں171،بلوچستان میں137اور گلگت بلتستان میں 55اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث58 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ17ہزار791 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 791مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے644افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 60ہزار 248مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار390کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے634افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21لاکھ27ہزار089افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
