گورنرسندھ کی حیسکو اورسیپکوکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

گورنر سندھ کی زیرصدارت حیسکو اور سیپکو سےبجلی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں بجلی کی صورتحال، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شائع 09 اگست 2020 06:53pm

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے حیسکو اورسیپکو کوکارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

گورنر سندھ کی زیرصدارت حیسکو اور سیپکو سےبجلی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں بجلی کی صورتحال، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی وزیر اعظم شہزاد قاسم سمیت ڈی جی اے، ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف کے اراکین حیسکو اورسیپکو کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بجلی کی فراہمی سے متعلق شکایات کافوری ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔جلد وفاقی وزیر توانائی کے ہمراہ حیسکو، سیپکو کے تحت اضلاع کادورہ کروں گا۔

اجلاس میں شامل اراکین اسمبلی نے کہا کہ حیسکو اورسیپکو کمپنیوں کے اضلاع میں بجلی کی فراہمی نہایت ابتر ہے۔کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہے۔خراب ٹرانسفارمرز اور بجلی کے تاروں کے بار بار ٹوٹنے سے عوام کو مشکلات ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں گورنر سندھ کا حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پربرہمی کا بھی اظہارکیا۔

Read Comments