کراچی: بارش کے دوران مختلف حادثات میں19افراد جاں بحق
بارش کے باعث مختلف حادثات میں پانچ بچوں سمیت19افراد جاں بحق ہوگئے،دس افراد کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔
کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں19افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ روزہونےوالی بارش کا پانی اب بھی سڑکوں پر جمع ہے جبکہ ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کاز وےبندکردی گئی ہے۔
شہرقائد میں تین روز سے جاری بارش کے بعد شہر کا برا حال ہوگیا۔
اولڈ سٹی ایریا اورنشیبی علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی جمع ہے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔
بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات سامنا رہا۔
بارش کے باعث مختلف حادثات میں پانچ بچوں سمیت19افراد جاں بحق ہوگئے،دس افراد کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔
ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کاز وے بند کردی گئی ہے۔
Read Comments