بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 8جاں بحق 17زخمی
بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ۔تین سو سے زائد دیہات زیر آب آگئے ۔آٹھ افراد جاں بحق اور17زخمی ہوگئے۔
حالیہ بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی بعض اضلاع میں278ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مستونگ، خضدار، ہرنائی، نوشکی، لورا لائی، ڈھاڈر،سبی، جھل مگسی،گندھاوا، ڈیرہ بگٹی،حب،لسبیلا،مکران، کوہلو،جعفرآبادسمیت15اضلاع میں شدید بارشیں ہوئیں۔300سےزائد دیہات زیر آب آگئے۔
دریائے بولان میں طغیانی،بی بی نانی پل دو جگہ سے تباہ،قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر سیلابی پانی بہا لے گیا۔ این65 کوئٹہ، جیکب آباد پرپل ٹوٹ گیا۔بلوچستان کا دوسرے صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
قومی شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیاں پھنس گئیں ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں پھنسےافراد کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے نکالا جارہا ہے۔
میرانی اورشادی ڈیم کےاسپل ویز بھی کھول دیے گئےہیں جبکہ بلوچستان جانےوالےتمام مسافروں سےکہاگیا ہےکہ وہ چند روز تک سفر سے گریز کریں۔