Aaj Logo

شائع 10 اگست 2020 05:50pm

امجد صابری شہید کی بیٹی حورین صابری کی نئی تصاویر وائرل

دنیا بھر میں قوالی کے فن اور اپنی منفرد آواز کے ذریعے پہچان بنانے والے امجد صابری شہید کی صاحبزادی حورین صابری کی حالیہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حورین صابری نے جب انسٹاگرام ایپ کو جوائن کیا تو امجد صابری شہید کے مداحوں نے اُن کا فراخ دلی کے ساتھ استقبال کرتے ہوئے خوب محبتیں نچھاور کی تھیں۔

بعدازاں حورین نے ٹک ٹاک کو بھی جوائن کیا اور اس کی کچھ ویڈیوز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر بھی کیا، تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا سے غائب تھیں جس کے بعد اب ایک بار پھر اُن کی دھماکے دار واپسی ہوئی ہے۔

شہید قوال کی بیٹی نے جیسے ہی اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو وہ خوب وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے ان تصاویر کو بے حد پسند کیا۔

ان تصاویر کو نہ صرف لائکس مل رہے ہیں بلکہ کمنٹس سیکشن میں مداح شہید امجد صابری سے اپنی لازوال محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر اب حورین صابری کے فالوورز کی تعداد 70 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

Read Comments