Aaj Logo

شائع 11 اگست 2020 02:36pm

سپریم کورٹ:سائن بورڈز اور ہورڈنگز کی تنصیب سے متعلق بڑا حکم جاری

کراچی :سپریم کورٹ نے سائن بورڈز اور ہورڈنگز کی تنصیب سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سائن بورڈز اور ہورڈنگز سے متعلق سماعت کی ۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کو نجی پراپرٹیز سے بھی فوری اشتہار ہٹانے کا حکم دے دیا ۔

کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے شہر بھر سے 300 سے ذائد سائن بورڈز ہٹا دیئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر کوئی اشتہار نہیں لگنا چاہیے ٹی وئ پر اشتہار چلتا ہے کافی ہے۔

عدالت نے اشتہارات کی اجازت دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Read Comments