Aaj Logo

شائع 11 اگست 2020 07:07pm

وزیراعظم اوروفاقی کابینہ کو ملکی معاشی معاملات پرتفصیلی بریفنگ

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزیراعظم اوروفاقی کابینہ کو ملکی معاشی معاملات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موڈیزکی جانب سے ملکی معیشت کی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا جانا خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے معاشی اعشاریوں میں بہتری کےلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

لینڈ گریبنگ کے واقعات کی روک تھام کےلئے پولیس اقدامات کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر شاباش دی گئی۔

وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ نے ایم ڈی پارکو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

Read Comments