Aaj Logo

شائع 11 اگست 2020 07:29pm

'نیب اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے'

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر سخت تنقیدکرتےہوئے کہاہے کہ حزب اختلاف کو نیب کے زریعے دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کےدوران لاہورنیب واقعہ کی شدید مزمت کی اور کہا کہ مریم نواز کے ساتھ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔سیاست میں ایسی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، نیب اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق مولانا فضل الرحمن نےکہاکہ اپوزیشن متحد ہونے پر اے پی سی بھی ہو جائے گی۔

شہباز شریف یا نواز شریف کی پالیسیوں کیساتھ ہیں پر کہاکہ ان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

Read Comments