کراچی میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، ایک بار پھر جھنڈا گلی میں خریداروں کا رش بڑھ گیا۔
جشن آزادی یوں تو ملک بھر میں منایا جاتا ہے لیکن چودہ اگست کو کراچی کی رونق دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
شہری اپنے گھروں کو سجانے کیلئے دل کھول کر خریداری کرتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی جھنڈا گلی میں عوام کا ہجوم امڈ آیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد رنگ برنگی جھنڈیوں، قومی پرچم، مختلف طرح کے بیجز اور آرائشی سامان کی خرید و فروخت میں مصروف ہے۔
کراچی کی اہم عمارتوں کو بھی خوبصورت انداز میں سجایا جاتا ہے اور عوام دل کھول کر وطن سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔