نیب نیازی گٹھ فسطائیت کی مثال

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لیگی کارکنوں پر پولیس شیلنگ اور مریم...
شائع 11 اگست 2020 08:33pm

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لیگی کارکنوں پر پولیس شیلنگ اور مریم نوازکی گاڑی پرپتھراو اورحملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اورآمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ کارکنان پرشیلنگ، پتھراو اورمریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔

Read Comments