شرمین عبید چنائے کی فلم "فریڈم فائٹرز" ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید...
شائع 11 اگست 2020 08:30pm

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم "فریڈم فائٹرز" کو 41 ویں سالانہ ایمی ایوارڈز میں 'بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین' کیلئے نامزد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم "فریڈم فائٹرز" تین بہادر خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جو معاشرے میں عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 21 ستمبر کو ورچؤلی یعنی آن لائن تقریب میں کیا جائے گا۔

Read Comments