Aaj Logo

شائع 11 اگست 2020 10:53pm

بلوچستان: سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیزکھولنےکااعلان

بلوچستان میں پندرہ اگست سےتمام سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیزکھولنےکااعلان کردیاگیا۔

سیکریٹری صحت دوستین خان جمالدینی کے مطابق سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پی کو مدنظر رکھتے ھوے کھولی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ سو اکتیس نئے کیسز سامنے آئے، مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ پچیاسی ہزار ایک سو اکیانوے ہوگئی۔

وائرس سے مزید پندرہ اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کل اموات چھہ ہزار ایک سو بارہ تک جاپہنچی۔

اب تک دو لاکھ اکسٹھ ہزار دو سو چھیالیس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت صرف سترہ ہزار آٹھ سو تینتیس افراد وائرس میں مبتلا ہیں۔

Read Comments