Aaj Logo

شائع 13 اگست 2020 10:21pm

کراچی :متحدہ لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی ضلع غربی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ بلدیہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں محسن الرحمان اور بابر الدین شامل ہیں ملزمان نے سال 2014 میں گولیمار میں فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے پاپوش نگر میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو قتل کرنے اور اس کے علاوہ خاتون سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کا تعلق اورنگی ٹائون قصبہ سیکٹر سے تھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرک مزید تحقیقات کاآغازکردیاہے،

Read Comments