متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ

امریکی صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلئے بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔
شائع 13 اگست 2020 09:27pm

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹ کر کے تصدیق کردی۔

امریکا،اسرائیل اور یواےای کی جانب سےجاری ہونے والےمشترکہ بیان کےمطابق اسرائیل مقبوضہ غرب اردن کےمزیدعلاقےضم کرنے کا منصوبہ معطل کر دےگا۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود بھی جلد ملیں گے اور اس دوران سرمایہ کاری،سیاحت اور براہ راست پروازوں سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلئے بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

Read Comments