Aaj Logo

شائع 14 اگست 2020 07:16pm

کراچی : کریم آباد ، پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ شب نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،مقدمے میں قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی۔

کراچی کے علاقے کریم آبادمیں گزشتہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ٹریفک پولیس کے ہیڈکانسٹیبل محمدعلی کے قتل کامقدمہ سرکارکی مدعیت میں کائونٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ میں درج کرلیاگیا۔

مقدمے میں قتل اورانسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے،مقدمے کے متن کے تحت کریم حسین آبادسے مین کریم آبادکی جانب جانے والی سڑک پرعثمان میموریل ہسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہیڈکانسٹیبل کوشیدیدزخمی کیاجسے رکشے زریعے ہسپتال منتقل کیاجارہاتھامگروہ جانبرنہ ہوسکا۔

شہید اہلکارکے دل کے قریب گولی لگنے سے موت واقع ہوئی جبکہ مقدمہ درج ہونے کے بعدواقع کی مزیدتحقیقات اورملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Read Comments