Aaj Logo

شائع 14 اگست 2020 09:16pm

فلسطین کا یو اے ای سے سفیر واپس بلانے کا اعلان

اسرائیل اور یواے ای کا معاہدہ فلسطینی قیادت اور عوام نے یکسر مسترد کردیا ۔ فلسطینی حکومت نے یو اے ای سے احتجاجاً سفیر بلانے کا بھی اعلان کردیا ۔ ترکی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تاریخ امارات کا منافقانہ طرز عمل کبھی بھول نہ پائے گی۔

اسرائیل نے پھر دھوکا دیدیا کل معاہدہ کیا۔آج یوٹرن لے لیا۔ نیتن یاہو نے صاف صاف بتادیا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ ختم نہیں کیا۔

فلسطین نے معاہدے کو مسترد کردیا یو اے ای سے احتجاجاً سفیر بلانے کا اعلان کردیا۔

ترک صدر نے یواے ای کے اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور کہا امارات نے فلسطینی عوام کی امنگوں پر اپنے مفاد کو ترجیح دی۔

ایرانی صدر حسن روحانی بولے خطے میں کوئی بھی پیشرفت فلسطینی عوام کے بغیر قابل قبول نہیں۔

Read Comments