خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں انسداد پولیو مہم جاری
خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، پنجاب اور سندھ میں بھی مہم شروع کردی گئی، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سترہ اگست سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔
پنجاب اور سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغازآج سے ہوگیا ہے۔
ترجمان انسداد پولیو مہم کے مطابق پاکستان کے بیشتراضلاع میں3کروڑ40 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے اور 6 سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے بھی دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان اورآزاد کشمیرمیں17اگست سے انسداد پولیو مہم کا آغازہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے پاکستان پولیو پروگرام محفوظ طریقے سے حفاظتی تدابیر اختیارکرتے ہوئے مہم شروع کررہا ہے , مہم سے بچوں کو پولیو وائرس سے بچایا جاسکے گا ۔