دہشتگردوں کے علاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی
دہشتگردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم، قادر پٹیل ، ایم کیو ایم رہنما میئر کراچی وسیم اختر،روف صدیقی، پی ایس پی رہنما انیس قائمخانی عدالت میں پیش ہوئے۔
تاہم کیس کا گواہ کو پیش نہیں ہوسکا جس کے متعلق تفتشی افسر کا کہنا تھا کہ گواہ محمد یوسف سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر صورت میں گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
کیس میں آج گواہ کا بیان قلمبند کیا جانا تھا۔عدالت نے ملزمان اور گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔