بجلی ٹیرف پچیس کے بجائے چودہ روپے فی یونٹ
حکومت اور بجلی کارخانوں کے درمیان بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان ازسر نو بجلی کی خریدو فروخت کے معاہدے طے کرنے پر اتفاق ہوگیا ۔ جس کے تحت عوام کو سستی بجلی فراہم ہوسکے گی ۔
ونڈ انرجی ٹیرف پچیس روپے کی بجائے چودہ روپے فی یونٹ ہوگا ۔ معاہدے انیس سو چورانوے اور دوہزار دو کی پالیسی کے تحت لگنے والا آئی پی پیز سے ہوں گے۔
حکومت کو سب سے اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔عوام کو اب سستی بجلی ملے گی ۔ حکومت اور آئی پی پیز میں معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
ذرائع کے مطابق ونڈپاورکے13 بجلی گھروں نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ جبکہ 6 ونڈ پاور بجلی گھر پیر کے روز معاہدے پر دستخط کریں گے۔
معاہدے کے تحت ونڈ انرجی ٹیرف 25 روپے کی بجائے 14روپے فی یونٹ ہوگا۔ اس معاہدے سے حکومت کو700ارب سے زائد کی بچت ہوگی۔
1994اور2002کی پاور پالیسی کے تحت بجلی گھروں کو منافع ادائیگی ڈالرز کے بجائے روپے میں ہوگی۔ ڈالر کو روپے میں تبدیل کرتے وقت مستقبل میں ریٹ فکس کردیا گیا۔ جب تک معاہدوں کی مدت ہے ڈالر کا ریٹ 148 روپے ہوگا۔