سستی بجلی فراہمی کیلئے حکومت پرعزم

عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے حکومت پُرعزم ہے۔...
شائع 15 اگست 2020 09:03pm

عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے حکومت پُرعزم ہے۔

وزیرِاطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں۔ ماضی میں مہنگے معاہدوں کے باعث بجلی مہنگی ہوئی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ٹاسک فورس نے اُن معاہدوں کا جائزہ لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم عوام کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔

پہلے حکومت اور بجلی کارخانوں کے درمیان بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان ازسر نو بجلی کی خریدو فروخت کے معاہدے طے کرنے پر اتفاق ہوگیا ۔ جس کے تحت عوام کو سستی بجلی فراہم ہوسکے گی ۔

ونڈ انرجی ٹیرف پچیس روپے کی بجائے چودہ روپے فی یونٹ ہوگا ۔ معاہدے انیس سو چورانوے اور دوہزار دو کی پالیسی کے تحت لگنے والا آئی پی پیز سے ہوں گے۔

Read Comments