مسئلہ کمشیر پر دفترخارجہ کے کردار پر مایوسی
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مسئلہ کمشیر پر دفترخارجہ اور دیگر اداروں کے کردار پر مایوسی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تن تنہا اپنی کوششوں سے کشمیر پر پورا بیانیہ بدلا ۔ انہوں نے بیانات دیے،
ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کیں ۔ تقاریر کیں لیکن دفتر خارجہ اور دیگر اداروں نے انہیں مایوس کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دفتر خارجہ اور کشمیر کی پالیسی بنانے والے دیگر ادارے وزیراعظم کے بیانیے کو اپنالیتے تو آج حالات بہت مختلف ہوتے اور دنیا نوٹس لے چکی ہوتی ۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارتکاروں کو ہوٹل میں آرام کرنے، کلف زدہ کپڑے اور تھری پیس سوٹس پہننے سے ہی فرصت نہیں۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ اوراداروں نے وزیراعظم اورکشمیریوں کومایوس کیا۔