حکومت فسطائیت کو آگے بڑھارہی ہے، رضا ربانی

رہنماء پیپلزپارٹی رضا ربانی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت...
شائع 15 اگست 2020 10:59pm

رہنماء پیپلزپارٹی رضا ربانی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فسطائیت کے نظام کو آگے بڑھانے کیلئے یہ کام کر رہی ہے۔

رہنماء پیپلزپارٹی رضا ربانی کہتے ہیں کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کو اپنے اقتدارکو طول دینے کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی شقیں ڈالی گئیں جس سے بنیادی انسانی حقوق کومتاثر کیا جائے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے ہرشہری۔ ریاست کے خوف تلے زندگی گزارے۔ حکومت فسطائیت کے نظام کو آگے بڑھانے کیلئے یہ کام کر رہی ہے۔

Read Comments