سی پیک اتھارٹی انٹرن شپ پروگرام کا اجراء

انٹرنشپ کے اجراء کا اعلان چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے آج ایک ٹویٹ میں کیا۔
اپ ڈیٹ 16 اگست 2020 12:25am

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی نے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی مہارتیں بڑھانے کے مواقع فراہم کرنے اور مختلف شعبوں میں مشاہدے کےلئے اقتصادی راہداری انٹرن شپ پروگرام کا اجراء کیا ہے۔

اس بات کا اعلان چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے آج ایک ٹویٹ میں کیا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور نوجوان قیادت پیدا کرنے کے جذبے کے تحت ہم نے نوجوانوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ تین ماہ کے لئے خصوصی سی پیک انٹرن شپ پروگرام میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ انسانی اور سماجی ترقی پر مرکوز ہے۔

Read Comments