پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 288,717ہوگئی، 6,168افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 16 اگست 2020 10:55am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد288,717ہوگئی جبکہ6,168افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 670نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ88ہزار717ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 14اگست بروزجمعےکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید256نئے مریض سامنے آئےجبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 188، گلگت بلتستان میں 34،اسلام آباد میں 32اورآزاد کشمیر میں کوروناکے02کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کوروناوائرس نے پنجاب میں 2مریضوں کی جان لے لی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ25ہزار904 ہوگئی جبکہ پنجاب میں95ہزار391افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار153،اسلام آباد میں15ہزار378، بلوچستان میں12ہزار224 ،گلگت بلتستان میں2486اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2181کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید06مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6168ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2317افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2182،خیبرپختونخوا میں 1238،اسلام آباد میں173،بلوچستان میں138اور گلگت بلتستان میں 60اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث60 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ16ہزار248 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے769 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے677افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 66ہزار301مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران24ہزار022کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے670افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22لاکھ77ہزار153افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Read Comments