آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آج دورہ سعودی عرب کا امکان
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آج دورہ سعودی عرب کا امکان ہے، آرمی چیف سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونے جا رہے ہیں۔
آئی ایس ہی آر نے تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کا پہلے سے طے یہ شدہ دورہ ہے، اس دورے میں باہمی دفاعی تعاون پر بات ہوگی۔
ذرائع اس دورے کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں، آرمی چیف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ حالات میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی دورے کے دوران سعودی عرب کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
