کراچی میں بادلوں کےڈیرے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

کراچی :شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرےہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا ...
شائع 16 اگست 2020 11:26am

کراچی :شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرےہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا وہ سسٹم جو کراچی اور سندھ پر اثرانداز ہونا تھا کمزور پڑ گیا ہے جس کے باعث شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، شہر میں دوپہر کے اوقات میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور شمال مغرب سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔

Read Comments