اسلام آباد ایئرپورٹ کی ناقص تعمیر کا ایک بار پھر پول کھل گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ کی ناقص تعمیر کا پول کھل گیا،بارش میں ...
شائع 16 اگست 2020 12:28pm

اسلام آباد ایئرپورٹ کی ناقص تعمیر کا پول کھل گیا،بارش میں ڈپارچر لاؤنج کی سیلنگ نیچے جا گری جبکہ لاؤنجزمیں پانی بھی بھر گیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ناقص تعمیرات کے ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آنے لگے ،گزشتہ روز ہونے والی بارش نے ایئرپورٹ کی ناقص تعمیر کا ایک بار پھر پول کھول دیا۔

بارش سے انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی سیلنگ گرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہوگیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیلنگ کی ٹائلوں کا ڈھیر لگ گیا جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری گزشتہ 2سالوں سے جاری ہے۔

Read Comments