غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے والے 99 افراد گرفتار

غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 99 افراد پاک ایران سرحد کے قریب...
شائع 16 اگست 2020 01:49pm

غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 99 افراد پاک ایران سرحد کے قریب گرفتار کرلئے گئے۔

سہانے مستقبل کی تلاش میں بلوچستان سے ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 99پاکستانیوں کو پتکن ایف سی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے ڈی سی خاران کے حوالے کردیا۔

ڈی سی خاران عبدالسلام اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد کو انسانی اسمگلنگ کرنے والے ایجنٹ بہتر مستقبل کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم کے عوض بلوچستان سے غیر قانونی طور ایران اور پھر ترکی کے پر خطر راستوں سے یورپ بجھوا رہے تھے۔

گرفتار افراد کا تعلق پنجاب اور کے پی کے علاقوں سے ہے جن میں کمسن بچے بھی شامل تھے۔

Read Comments