بھارت کوپاکستان پوسٹوں کی اطلاع دینےوالے سہولت کارکی فیملی گرفتار
راولپنڈی:بھارت کو پاکستان پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے...
راولپنڈی:بھارت کو پاکستان پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کی فیملی کو گرفتار کرلیا گیا
ذرائع کے مطابق گوجرخان رات گئے کارروائی میں خفیہ اداروں ، پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورسز اور راولپنڈی پولیس کے علاوہ آزاد کشمیر پولیس نے بھی حصہ لیا ۔
کارروائی کے دوران بھارت کو پاکستان پوسٹوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کی فیملی گرفتار کر لیا گیا تاہم بھارت کو اطلاعات فراہم کرنے والا سہولت کارگرفتار نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے خاندان کے 4 افراد کو مندرہ سے حراست میں لیا گیا، ملزم جلال خان آٹھ مقام میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی فوجیوں کی معاونت کرتا تھا، جلال پاکستانی چوکیوں کی لوکیشن بھارتی آرمی کو بتاتا تھا۔
Read Comments
