ہائیڈرو پاور پراجیکٹ داسو پرکام جاری
کوہستان میں بجلی کی فراہمی اور علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے کےلئےہائیڈرو پاور پراجیکٹ داسو پرکام جاری ہے۔ پراجیکٹ سے4320میگا واٹ بجلی حاصل ہوسکے گی۔
دریائےسندھ پر کوہستان کےہیڈکواٹرداسو میں بننے والاداسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ علاقے کی تقدیر بدلنے کی طرف ایک بڑا قدم۔ واپڈا کے زیرانتظام بننے والا یہ پراجیکٹ 2017 میں شروع کیا گیا جس پر کُل لاگت کا تخمینہ 510 ارب روپے لگایا گیا ہے جوکہ 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق کے مطابق 242 میٹر اونچااور 570 میٹر لمبا یہ ڈیم نا صرف 4320 میگا واٹ بجلی فراہم کرے گابلکہ علاقےکو پسماندگی سے نکالنے کا بھی سبب بنے گا۔
ورلڈ بینک اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے بننے والا یہ پراجیکٹ نا صرف کوہستان کے علاقے بلکہ پورے پاکستان میں روشنیوں اور ترقی کا ضامن بنے گا۔